31 جنوری 2017 - 17:50
ایران کا بیلسٹک میزائل تجربہ، اسرائیل آنسو پوچھتا ہوا اپنے باپ کے پاس پہنچا

ایران نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تہران کے جنوبی علاقے میں کیا گیا جس میں میزائل نے چھ سو تین میل تک کامیابی سے سفر کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل نے امریکہ سے ایران پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ نے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ایران نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تہران کے جنوبی علاقے میں کیا گیا جس میں میزائل نے چھ سو تین میل تک کامیابی سے سفر کیا۔

میزائیل کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران صدر ٹرمپ پر زور دیں گے کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں۔

ذرائع کے مطابق، امریکہ نے بھی اس تجربے پر بحث کرنے کے لئے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی، ان سب باتوں سے بےنیاز اپنی کامیابی پر جشن مناتے ہوئے خدا کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲